صوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری

صوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ بلدیات نےصوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے میں گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی۔ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور سیالکوٹ اور گجرات میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی۔
 محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے بھر کیلئے 46 لوکل گورنمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے میں گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔ نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور سیالکوٹ اور گجرات میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہو گی۔ میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹاونز بنانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ لاہور میں ضلع کونسل نہیں ہو گی۔ جبکہ دیگر اضلاع میں ضلع کونسلز کے ڈسٹرکٹ میئر کا انتخاب عوام سے براہ راست کروایا جائے گا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر کا انتخاب بھی براہ راست ہو گا۔