نشے کی زیادتی نوجوان کی جان لے گئی

نشے کی زیادتی نوجوان کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) گجر پورہ کے علاقہ میں گھر سے 25 سالہ نوجوان کی نعش برآمد، پولیس کے مطابق ہلاکت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔  

گجرپورہ چائنہ سکیم کے علاقے میں عبدالرحمان نامی نوجوان پراسرار طور پر گھر میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان منشیات کا عادی اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متوفی نشے کی زیادتی کی وجہ سے جاں بحق ہوا جبکہ اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے البتہ پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق واضح ہونگے۔