ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کاایک اور مشہورریسٹورنٹ بند

شہر کاایک اور مشہورریسٹورنٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی لاکھوں روپے کمانے کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف حرکت میں آگئی, پی آراے نے واپڈا ٹاؤن رحمت چوک کے قریب واقع الشیخ فوڈز ریسٹورنٹ کو تالے لگادیئے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نوٹسز کے باوجود ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریسٹورنٹس کو سربمہر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،لاکھوں روپے سیلز کرنے کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف پی آراے نے مرحلہ وار آپریشن کا آغاز کیاہے، پی آراے نے واپڈا ٹاؤن رحمت چوک کے قریب واقع الشیخ فوڈز ریسٹورنٹ کو تالے لگا دیئے ہیں۔

 انفورسمنٹ آفیسر عمر فاروق کے مطابق الشیخ فوڈز ریسٹورنٹ تین سال سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہیں کررہا تھا، پی آراے نے واپڈا ٹاؤن میں واقع کراچی پراٹھا اینڈ باربی کیو اور بسم اللہ فوڈز کو بھی سربمہر کرنے کیلئےنوٹس جاری کردیئے ہیں۔

انفورسمنٹ آفیسر پی آراے حسیب مرزا کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنڈ استعمال کرنے اور سالانہ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد سیلز کرنے والے ریسٹورنٹ کیلئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا لازمی ہے۔

پی آراے حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی-

M .SAJID .KHAN

Content Writer