( علی ساہی ) کیمپ جیل میں ایڈز کے مرض میں مبتلا قیدی جیل ہسپتال میں دم توڑ گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
ملزم لیاقت کو گزشتہ برس 23 مارچ کو منشیات فروشی کے جرم میں تھانہ کاہنہ سے کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایچ آئی وی کے مرض کی وجہ سے جیل ہسپتال سے بالترتیب 23 مئی سے ادویات فراہم کی جا رہی تھیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ لیاقت کی آج صبح حالت خراب ہونے پر فوری جیل ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا، جیل انتظامیہ کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔