(علی ساہی)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دورے کے دوران کیمروں سے ای چالاننگ اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے مانیٹرنگ کا عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سی اواو اکبر ناصر خان اور سی اے او کامران خان نے ادارے بارے بریفنگ دی اورخلیل الرحمن قمر کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ خلیل الرحمن قمر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب بھی کیا اور انکا کہنا تھا کہ محسوس ہورہا ہے کہ ہم سب محفوظ ہاتھوں میں ہیں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کوبھی یہاں آنا چاہیے، تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔خلیل الرحمن قمر نے سیف سٹی ویب ٹی وی کے سپیشل پروگرام میں شرکت کی۔معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔