(ملک اشرف) نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہری آمنہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں، نواز شریف نے کراچی میں اور مریم نواز نے گوجرانوالہ میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنی تقریر کے دوران ججز پر شدید تنقید کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف تقریر کرنے پر نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔