ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر راج لگے گا؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بانی سے ملاقات نہیں ہوگی ؛ فیصل واوڈا کا دعویٰ

گورنر راج لگے گا؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بانی سے ملاقات نہیں ہوگی ؛ فیصل واوڈا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینٹر فیصل واوڈا نے  کل بھی ایک دعویٰ کیا تھا کہ  اب  سیاسی  ملاقاتیں نہیں ہوں گی ۔اگر فیملی یا  پارٹی کے لوگ بانی سے سیاسی ملاقاتیں کریں گے تو ان  کی ملاقات پر پابندی لگ جائے گی ۔

سٹی 42 نے  کل ہی اپنی خبر میں بتایا تھا کہ   اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو  ان کی ملاقاتیں "سیاسی ملاقاتیں" تصور ہوں گی۔

 سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی،  بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

آج بھی خبر آئی ہے کہ  نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی

سٹی 42 نے کل کی خبرمیں بھی فیصل واوڈا کا یہ بیان لگایا تھا اور بتایا تھا کہ  فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مثبت کام ہو، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنےعہدے پر رہیں،گورنر اپنا کام کریں اور صوبے کی خدمت ہو۔اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں۔پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی،میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔