ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کے دیوانے دولہا بھائی کے ساتھ ان ہونی ہو گئی

Marriage fraud, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شادی کے دیوانے دولہا بھائی کے ساتھ ان ہونی ہو گئی۔

 لاکھوں روپے خرچ کر کے لائی ہوئی بارات دلہن کے بغیر  واپس لے جانا پڑ گئی۔

جھنگ کی برات بڑی تیاریوں اور دھوم دھام کے ساتھ  چنیوٹ پہنچی۔ غریب دولہا نے بارات اور شادی کی تیاری پر لاکھوں روپے لتا دیئے۔ پریشانی اس وقت ہوئی جب  دولہا  کو لاکھوں روپے خرچ کر کے بھی  دلہن کے بغیر واپس جانا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  جھنگ کے نوجوان سجاد کی لالیاں، چنیوٹ  کی رہائشی مسرت کے ساتھ شادی طے ہوئی، دولہا سجاد کی عمر 21 سال ہے اور دلہن مسرت کی عمر  18 سالہے۔ 

رشتہ کروانے والوں نے الگ سے پیسے لئے اور  مسرت کے ساتھ منگنی کے وقت دولہن والوں نے 70 ہزار روپے الگ وصول کئے۔
 دلہن کے والد نے بتایا کہ غریب لوگ ہیں برادری سے باہر شادی کررہے ہیں۔ منگنی کے وقت  خرچ کرنا پڑے گا۔ دلہن دولہا  اور اس کے گھر والوں کو پسند آ چکی تھی، انہوں نے شادی کی رسموں پر خرچ کرنے کے لئے خطیر رقم خوشی سے دے دی۔
نکاح کا دن مقرر کرنے کے وقت دلہن کے والد نے  دولہن کی رخصتی کے دن کی رسموں کا اہتمام کرنے کے لئے مزید ایک لاکھ تیس ہزار  دولہا بھائی سے نکلوا لئے۔

دلہن والوں نے  آج برات اپنے شہر (قصبہ) لالیاں کی بجائے چنیوٹ شہر لانے کے لئے کہا، دولہا والوں نے دلہن والوں کی سہولت کے لئے یہ بھی بخوشی مان لیا۔

آج دولہا بھائی مردوں کے بیوٹی پارلر سےسج دھج کر بینڈ باجے کے ساتھ  دوستوں اور رشتہ داروں کی بڑی بارات لے کر چنیوٹ پہنچے تو ان کے ساتھ وہ ہو گیا جس کا انہیں گمان تک نہ تھا۔ 
دلہن والوں نے چنیوٹ پہنچنے پر ان سے مزید رقم وصول کی اور  وصول کی گئی رقم کو محفوظ ٹھکانے پر پہنچانے کے بعد اپنی بیٹی مسرت کی بجائے نکاح کے لئے مبینہ طور پر  بھیک مانگنے والی لڑکی بدلہن بنا کر بٹھا دی۔
 دلہا بھائی اور ان کے والدین نے دلہن بدل دینے کی شکایت کی تو  یہ لڑکی بھی موقع سے رفو چکر ہو گئی۔ اصل دلہن مسرت کے والدین  اپنے عزیزوں سمیت سب فرار ہوگئے۔
دولہا بھائی اور ان کے باراتی اپنی جیب سے کھانا کھا کر واپس گھر چلے آئے۔  گھر پہنچ کر انہوں نے  تھانے میں درخواست شادی کے نام سے فراڈ ہو جانے کی درخواست دے دی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ دولہا بھائی کے دوست دولہا بھائی کے ساتھ اپنی سیلفیاں سوشل میڈیا پر  عین اسی طرح شئیر کر رہے ہیں جیسے کسی بھی شادی کے موقع پر بننے والی سیلفیاں سوشل میڈیا پر  شئیر کی جاتی ہیں۔