ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب باسز اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے

اب باسز اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس کے بعد مالکان ملازمین کے ٹیکسٹ میسجز میں در اندازی کرتے ہوئے انہیں پڑھ سکیں گے۔

آر سی ایس ججورِچ آرکائیول کمیونیکیشن سروسز، اینڈرائیڈ کے ایس ایم ایس میسجز کا اپ گریڈڈ ورژن جو تصاویر اور ویڈیوز کو سپورٹ کرتا ہے ۔ اس کے میسجز کے لیے یہ نیا فیچر کمپنیز کو ملازمین کے زیر استعمال ڈیوائسز کی نگرانی کرنے کی سہولت دے گا۔

گوگل کا کہنا تھا کہ یہ اپ ڈیٹ مالکان کو بلا تعطل وہ ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد دے گی جس سے ملازمین پر نظر رکھی جا سکے گی۔

کمپنیاں اس فیچر کو اندرونی تحقیقات یا ایچ آر تنازعات کی غرض سے تمام بزنس کمیونیکیشنز کی نگرانی کے لیے متعارف کرا سکتی ہیں۔