ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کی فیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات

GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برادر ملک بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر ہز ہائی نیس جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ، نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز میں مسلھ افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ملٹری)، ہلالِ جرات سے ملاقات کی۔
اس اہم پیشہ ورانہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں  عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔
آنے والے معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بحرین کو ہر شعبے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔