ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سمندرپار پاکستانیوں کے لیے سال میں ایک استعمال شدہ موبائل رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز سامنے آگئی۔

 نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سمندرپار پاکستانیوں کے لیے سالانہ ایک استعمال شدہ موبائل پر رعایتی ٹیکس دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔نوید قمر نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کے بغیر سمندرپار پاکستانیوں کے لیے موبائل پر ٹیکس کم نہیں کیا جا سکتا۔

علی موسیٰ گیلانی نے زور دیا سمندرپار پاکستانیوں کو اپنے اہلخانہ کو سال میں کم از کم ایک موبائل تحفے کے طور پر دینے کا حق دیا جائے۔