ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ، 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ، 3 اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختونخوا میں پولیس پر آج بھی حملہ ہوا ہے جس میں  3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
 کل  بنوں کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا جس میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ شہید ہو گئے تھے۔

آج خوارجی دہشتگردوں نے  ڈیرہ اسمعیل خان میں پولسی پر حملہ کیا۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا بم سڑک پر پلانٹ کر کے پولیس کی گاڑی کے وہاں آنے کا انتظار کیا۔
اس حملے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب دہشتگردوں نے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر آئی ای ڈی  دھماکے سے پھٹ گئی۔ 

 دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی  کی، ایک  اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔