ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی یومِ معذوراں پر محکمہ سوشل سیکیورٹی متحرک، معذور محنت کشوں کیلئے اقدامات جاری

عالمی یومِ معذوراں پر محکمہ سوشل سیکیورٹی متحرک، معذور محنت کشوں کیلئے اقدامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کلیم اختر :عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر محکمہ سوشل سیکیورٹی پنجاب کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔

 کمشنر سوشل سیکیورٹی کے مطابق پنجاب میں 3289 محنت کشوں کو معذوری پنشن فراہم کی جا رہی ہے، اور جولائی تا ستمبر تک 10 کروڑ 23 لاکھ روپے معذوری پنشن کی مد میں ادا کیے جا چکے ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ معذور محنت کشوں کی مالی معاونت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے اور انہیں علاج اور ریلیف کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عالمی یومِ معذوراں صوبے بھر کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔ نواز شریف سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں یومِ معذوراں سے متعلق خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں محنت کشوں کو صنعتی یونٹس میں کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وقاص رشید نے آرتھوپیڈک وارڈ کا خصوصی دورہ کیا، مریضوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی۔