ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مزید سستا 

سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مزید سستا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 68 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 107 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ  ،67 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت ڈالر کی قیمت 280 روپے42 پیسے پر آ گئی ہے ، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔