ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیشن وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام ،مقدمہ درج

کیشن وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام ،مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ملتان میں کسٹم حکام نے نجی کمپنی کی سکیورٹی کیش وین میں سگریٹ  سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

  ایک کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کرلی گئیں۔

 کسٹم حکام نے کارروائی میں سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس دواسمگلرزکو بھی گرفتارکرلیا ۔ دونوں اسمگلرز نے خود کو نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ظاہر کیا۔

 کسٹم حکام کا کہنا تھا گرفتار اسمگلرز سے نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر جعلی دستاویزات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار  سمگلرز کیخلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔