فاران یامین :لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس کی ٹیم کے مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم گرفتار ملزم زاہد اقبال کو تفتیش کیلئے چوہنگ لے کر گئی تھی کہ اسی دوران اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے اچانک حملہ کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔