کمسن بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

Lahore Accident claims life of the kid, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شفیق آباد کے علاقہ میں بچہ کرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق حادثہ بند روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں 12 سالہ سبحان اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اسی دوران کرین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔  ورثاء کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔