ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دونوں وزیر خزانہ سچ بول رہے ہیں، فواد چوہدری

Fawad Chaudhary talk to media in Lahore
کیپشن: FAWAD CHAUDHARY
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فواد  چوہدری کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم صرف اپنے کیس ختم کروانے میں سنجیدہ ہے۔ 

تفصیلات کے  مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما فواد  چوہدری نے کہا کہ آپ سے ملک نہیں چل رہا، دونوں وزیر خزانہ آپس میں لڑ رہے ہیں، عمران خان نے صحیح کہا کہ دونوں وزیر خزانہ سچ بول رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد سندھ کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہے، ہمارے فیصلے ہو چکے ہیں، اگر وفاقی حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی تو ان کی مرضی، ہمارےوکلا کی متفقہ رائے ہے کہ گورنر راج نہیں لگ سکتا، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا سب کچھ باہر ہے، انہیں پاکستان کی ضرورت نہیں، یہ صرف باہر سے آتے ہیں، ملک کو لوٹتے ہیں اور باہر چلے جاتے ہیں، آپ عوام میں بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے، الیکشن کیا لڑیں گے، ملک کی 75 فیصد آبادی کہہ رہی ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر