(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبیدنظامانی پر حملے کی مذمت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملےکی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ایسےحملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔