اومیکرون ویرئینٹ ، امریکا جانے والے پاکستانیوں پر نئی پابندی

us,restriction,passengers,omicron,variant,city42,
کیپشن: people in us streets
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی امریکا میں تصدیق کے بعد  ملک میںداخلے کے قوانین مزید سخت ۔ آئندہ ہفتے سے امریکا روانگی سے پہلے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، جو چوبیس گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

 یہ احکامات امریکی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی افراد پر لاگو ہوتے ہیں، پھر چاہے وہ ویکسین لگوا چکے ہوں۔ بغیر کورونا ویکسین لگوائے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکی صدر جو بائیڈن چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی ویکسین یا پھر بوسٹر شاٹس لگوائیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بیرونی دنیا سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کو اپنی روانگی سے ایک دن قبل کرائے گئے کووڈ نائنٹین ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ اب تک کی عائد پابندیوں کے مطابق امریکہ آنے والے مسافر اپنی روانگی سے تین روز قبل تک کووڈ نائنٹین کا ٹیسٹ کروا سکتے تھے۔ بیرون ممالک سے واپس آنے ولے امریکی شہری بھی نئے ضابطے کے پابند ہوں گے