ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین کی سکیورٹی کیلئےفیس بک کا بڑا قدم 

face book meta introduces to way authentication
کیپشن: face book meta logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 اس سکیورٹی فیچر کا مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں کو اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔ فیس بک کی جانب سے پوری دنیا میں اس پابندی پر عمل آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے آزمائشی مراحل کے دوران  90 فیصد سے زیادہ افراد نے دئیے گئے ہوئے وقت کے اندر ہی فیس بک پروٹیکٹ پروگرام اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کو ان ایبل کیا۔

فیس بک نے 2018 میں سب سے پہلے اس پروگرام کی آزمائش شروع کی تھی اور 2020 میں امریکی انتخابات میں سیاستدانوں کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ  اب تک 15 لاکھ صارفین اس پروگرام کا حصہ بن چکے اور اسے  سال کے آخر تک 50 سے زیادہ ممالک میں متعارف کرا دیا جائے گا۔