امریکا ، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا میں ’’اومی کرون ‘‘ کیسز رپورٹ

omicron virus cases in world
کیپشن: omicron virus cases in world
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے ’اومی کرون ‘ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہےـ نئے کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کا تعلق افریقی ملک سے ہے ـ

اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام ‘ نے کہا ہے کہ افریقی خاتون نے کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی تھیں ـ امارات آنے پران میں اومی کرون کے ویرئینٹ  کی تصدیق ہوئی ـ
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اومی کرون ویرئینٹ میں مبتلا افریقی خاتون کو مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کرتے ہوئے انہیں مکمل صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں ـ

ملائیشیا  میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا،  جنوبی افریقہ سے آنیوالے غیر ملکی طالبعلم میں اومی کرون کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ طالبعلم کو دو ہفتے قبل جنوبی افریقہ سے آنے کے بعد قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، ملائیشین وزیر صحت  خیری جمال الدین کے مطابق   عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 24 نومبر کو جنوبی افریقہ میؓں سامنے آنے والی  کورونا کی نئی قسم   omicron سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔
 امریکی ریاست نیویارک میں اومی کرون وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوگئے،امریکی دوا ساز کمپنی نے اینٹی باڈی دوا کے بارے میں بتا دیا، امریکا سفر کیلئے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکا میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 12 سو سے زائد اموات ہوئیں اور سوا لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سردیوں میں کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائی جانے والی پابندیوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کوئی اقدام بھی خارج از امکان نہیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔ متاثرہ شخص نائیجیریا سے واپس آیا تھا۔علاوہ ازیں برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کے) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔