ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حدیقہ کیانی بیٹھےبٹھائے بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا گیا۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ۔کیانی کے خلاف 2 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا، فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے مضرصحت کریم لگانے پردعویٰ دائرکردیا۔خاتون نے حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کروائے استعمال کی گئی کریم مضرصحت نکلی۔

 فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے حدیقہ کیانی سیلون سے بال سٹریٹ کروائے تھے جو کریمیں استعمال کی گئی وہ انسانی جسم کے لئے مضر صحت تھیں۔سول جج ذوالفقار نے حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر عائشہ رانا، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو طلب کر لیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer