نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) قومی کرکٹ اور شاہینز ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چار روزہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا، پی سی بی نے مینجڈ آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر پر تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی، قومی سکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔

پاکستان شاہینز سمیت قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ کوئنز ٹاؤن روانگی کے لیے سکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی، تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔

اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے، کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer