پنجاب حکومت نے فلور ملز مالکان کے کروڑوں دبا لیے

پنجاب حکومت نے فلور ملز مالکان کے کروڑوں دبا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نے فلور ملز مالکان کی ایک ارب دس کروڑ روپے کی ادائیگیاں دبا لیں، عدلیہ کے فیصلے کے باوجود پنجاب فلور ملز مالکان کو ان کے پیسے نہ دئیے جا سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم کی امپورٹ کے لیے سکیورٹی کی مد میں یہ رقم لی تھی، فلور ملز مالکان نے رقم واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے قانون کے مطابق حکومت کو سکیورٹی کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا لیکن 3 سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا، فلور ملز مالکان کی رقم ادا نہ ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کابینہ برائے خزانہ نے بھی معاملہ کیبنٹ کمیٹی کے سپرد کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان کو سکیورٹی کی مد میں رقم کی منظوری وزیراعلیٰ ہی دیں گے۔ 

واضح رہے کہ 7 نومبر کو  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر  کردی تھی، ای سی سی نے فلور ملز کو 38 ہزار میٹرک ٹن یومیہ گندم فراہم کرنے کی منظوری بھی دی جس کے تحت پنجاب کو 25 ہزار، سندھ کو 8 ہزار،خیبر پختونخوا کو 4 ہزار اور بلوچستان کیلئے 1 ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی تاہم موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب کو 7 لاکھ ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی جب کہ گندم کی درآمد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer