حکومت کا مساجد کیلئے نئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

حکومت کا مساجد کیلئے نئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کورونا کی دوسری لہر پاکستانیوں پر قہر ڈھانے لگی، حکومت نے مساجد کیلئے ایس او پیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت نے مساجد کیلئے نئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ کرلیا، اس مقصد کیلئے صدر مملکت عارف علوی نے آج چاروں گورنرز اورعلماء کی ویڈیو کانفرنس بلالی ہے، گورنرپنجا ب چودھری محمد سرور 15علماء کے ہمراہ کانفرنس میں شر یک ہونگے، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شر یک ہوں گے- کانفرنس میں آزاد کشمیر کے صدر اور گلگت بلتستان کے گورنر کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کا امکان ہے، کانفرنس میں علماء کرام کی مشاورت سے مساجد کیلئے نئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔

 اس حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ علماء سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس اوپیز کو طے کرے گی، تمام طبقات کو کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ماڈل مساجد بنانے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے محکمہ اوقاف کو ماڈل مساجد کے قیام کیلئے فزیبلٹی تیار کرنے کیلئے 64لاکھ روپے کے فنڈ دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس  کی دوسری لہر میں شدت آگئی، ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 39 افراد بھی انتقال کرگئے،پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8205 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 4810 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 51654 ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer