ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ آگئی، تشویشناک انکشافات

 نوازشریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ آگئی، تشویشناک انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ سامنے آگئی، سٹی42 نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، پی ای ٹی سکین کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی ڈاکٹرز نے صحت کو غیر مستحکم قرار دے دیا، پی ای ٹی سکین میں میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ایک اور پیچیدگی سامنےآئی ہے، رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان گلٹیوں کی تشخیص کی جائے گی کہ کیا وہ معمول کی ہیں یا صحت کیلئے تشویشناک ہوسکتی ہے، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا مدافعتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانیں 85 فیصد بند ہیں جو کہ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، کارڈیو ویسکولر سرجنز کے مطابق انجیوپلاسٹی کے ذریعے شریانوں میں اسٹنٹ ڈالا جائے گا، پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کیلئے ادویات دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے میاں نوازشریف کے بون میرو ٹیسٹ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید جنیاتی ٹیسٹ بھی تجویز کئے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer