ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ کی آڑ میں ڈاکو شہریوں کو لوٹنے لگے

ہیلمٹ کی آڑ میں ڈاکو شہریوں کو لوٹنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈاکوؤں نے بھی ہیلمٹ کا استعمال شروع کر دیا، ہیلمٹ سے ڈاکوؤں کی شناخت میں پولیس کو دشواریوں کا سامنا، وحدت روڈ پر ہیلمٹ پہنے ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں ہیلمٹ کے استعمال کے قانون پر پاسداری کروائی جا رہی ہے جس کا فائدہ ڈاکوؤں نے بھی اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ وحدت روڈ پر اتوار کی رات ہونے والی واردات میں ڈاکوؤں نے شہری مسعود العارفین کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ مار کی۔

ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج تو منظر عام پر آگئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی کیونکہ ڈاکوؤں نے سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کے لیے ہیلمٹ استعمال کیے جس سے ان کی نشاندہی تاحال نہیں ہو پائی۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں 
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw