ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا مشہور ریلوے سٹیشن دم دم مرنے لگا

شہر کا مشہور ریلوے سٹیشن دم دم مرنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) وقت بدلا،حکومت بدلی،مگر شہرکےاہم اورمصروف کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی حالت نہ بدل سکی، نئی حکومت کوبھی کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی حالت زار بدلنے کاخیال نہ آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کااہم ریلوے سٹیشن کوٹ لکھپت جہاں اوورہیڈ بریج کےبغیرریلوے ٹریک عبورکرتےمسافر،پلیٹ فارم کی زمین پربیٹھے ٹرینوں کا انتظار کرتےمردوخواتین،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ موجود،شیڈز،صاف پانی اورواش رومز جیسی بنیادی سہولیات سےمحروم  ہے، ماہانہ 70 لاکھ روپے کما کردینےوالا سٹیشن حکام بالا کی عدم توجہی کا شکار ہے مسافر بھی سہولیات نہ ہونےکاشکوہ کرتےدیکھائی دیتےہیں۔

علاوہ ازیں سہولیات توایک طرف کچھ مسافرٹکٹوں کےحصول میں دشواری کا رونا بھی روتے ہیں،  کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی خستہ حالی اور سہولیات کا فقدان ہے۔

گلبرک،ماڈل ٹاؤن،جوہر ٹاؤن،ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن،چونگی اور فیروزپور سے ملحقہ رہائشی ایریا کی حدود میں واقع ہونا کوٹ لکھپت سٹیشن کی اہمیت مزید بڑھا دیتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer