ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین فٹ کے دولہا کو خوابوں کی رانی مل گئی

تین فٹ کے دولہا کو خوابوں کی رانی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) جوڑے آسمانوں پر ہی بنتے ہیں،قصور کا تین فٹ کا دولہا لاہور کی تین فٹ کی سدرہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گیا،شادی کی تقریب میں عزیرواقارب اور دوستوں نے جوڑے کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق زندگی کی تیس بہاریں گزرنے کے بعد قصور کا تین فٹ کا وسیم لاہور کی تین فٹ کی سدرہ کو بیاہ لے گیا، یہ تین فٹ کا جوڑا گڈا گڈی کی مانند خوبصورت دکھائی دے رہا تھا،شادی کی تقریب میں عزیزو اقارب اور دوستوں کی جانب سے خوب ہلا گلا کیا گیا، دولہے میاں خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ،  ان کا کہنا تھا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اس لئے اس کو تیس سالوں بعد سدرہ کی شکل میں خوبصورت جیون ساتھی مل ہی گیا۔

خوشی کے اس موقع پر سدرہ کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج انکی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہے، سدرہ کو اس کے والد اور عزیز اقارب نے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ اسکے پیا کے ساتھ رخصت کر دیا ۔

وسیم اور سدرہ کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے ہر کسی کی جوڑی بنارکھی ہے، اور اسی یقین کی مثال یہ جوڑا ہے جنہوں نے دعاؤں کے سائے تلے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔