زین مدنی: چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے احترام میں کل شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں تھیٹر ہالز بند رہیں گے ۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے کسی تھیٹر ہال میں سٹیج ڈراموں کی نمائش نہیں ہوگی ۔ اس حوالے سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹرز منگل چار اگست بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز پانچ اگست بروز بدھ سے اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔