سٹی 42:ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تحصیل راولپنڈی کی میونسپل حدود میں واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں منگل، 4 اگست 2026 کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام علاقے اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہاں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ چہلم کے جلوس کے راستے پر واقع یا اس سے ملحقہ بازار اور تجارتی مراکز بھی جلوس کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے پیشِ نظر بند رہیں گے۔