ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کو  چھیڑنا زیب نہیں دیتا۔۔کنگنا رناوت کی ہریتک روشن پر سخت تنقید

خاتون کو  چھیڑنا زیب نہیں دیتا۔۔کنگنا رناوت کی ہریتک روشن پر سخت تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے اداکار ہرتیک روشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خاتون کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے نام پر ہونے والی ہراسانی کی مذمت کریں اور اپنی موجودہ ساتھی کو شرمندہ کرنا بند کریں۔ کسی خاتون کو  چھیڑنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت   نے اداکار ہرتیک روشن  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خاتون کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنے نام پر ہونے والی ہراسانی کی مذمت کریں اور اپنی موجودہ ساتھی کو شرمندہ کرنا بند کریں۔یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب ہرتیک روشن نے سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ پر تبصرہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ہم سب کو ہریتک روشن سے معذرت کرنی چاہیے‘‘۔ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا’’پیارے رتیک، مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اپنی بہترین ساتھی مل گئی ہے۔ آپ اور  صبا آزاد ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔ آپ ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، اسلئے کسی خاتون کو اس طرح چھیڑنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔ اس کے بجائے آپ کو ان لوگوں کی مذمت کرنی چاہیے جو آپ کا نام استعمال کرکے مجھے ہراساں اور تنگ کر رہے ہیں۔ آگ پر تیل ڈالنا بند کریں اور اپنی ساتھی کو شرمندہ نہ کریں۔ امید ہے کہ آپ آئندہ ایسے غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کریں گے‘‘۔

واضح رہے کہ ہرتیک روشن نے انسٹاگرام پر انفلوئنسر فریڈی برڈی کی وائرل پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’صرف اسلئےکسی ایک کا ساتھ دینا کہ اب آپ دوسرے کو پسند نہیں کرتے، ہمارے معاشرے کے ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی سی مثال ہے۔ میں اس وقت کا انتظار کرونگا جب تمام حقائق کیساتھ صحیح تناظر میں بات کی جائے۔اگرچہ رتیک نے کنگنا رناوت کا نام نہیں لیا، تاہم اس تبصرے کو دونوں کے برسوں پرانے تنازع سے جوڑ کر دیکھا گیا۔یاد رہے کہ ہرتیک روشن اور کنگنا رناوت کے درمیان تنازع2016 میں اس وقت شروع ہوا جب کنگنا نے ایک انٹرویو میں ہرتیک روشن کو اپنا’’  سِلی ایکس (Silly Ex)‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ دونوں ماضی میں رشتے میں تھے۔رتیک روشن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ تعلق نہیں رکھا۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان قانونی نوٹس، ہتکِ عزت کے مقدمات اور مبینہ ای میلز کے معاملے پر طویل قانونی تنازع بھی سامنے آیا۔دوسری جانب ہرتیک روشن گزشتہ کئی برسوں سے اداکارہ اور گلوکارہ صبا آزاد کے ساتھ تعلقات میں ہیں  جبکہ کنگنا رناوت سیاست اور فلمی سرگرمیوں دونوں میں مصروف ہیں۔ تازہ بیانات کے بعد وہ ایک بار پھر  آمنے سامنے آ گئے ۔