ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی پورہ میں سب سے زیادہ 55.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ،واسا

شادی پورہ میں سب سے زیادہ 55.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ،واسا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کا تازہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کی شدت مختلف رہی، جبکہ سب سے زیادہ 55.4 ملی میٹر بارش شادی پورہ میں ریکارڈ کی گئی۔

واسا کے مطابق ہیڈ آفس گلبرگ میں 54 ملی میٹر، مغلپورہ میں 50.6 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 4 ملی میٹر اور جیل روڈ پر 6.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مناواں میں 43.2 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 36.4 ملی میٹر، تاجپورہ میں 34.8 ملی میٹر اور کاہنہ میں 19.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح فرخ آباد میں 19.8 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 15.6 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 12.2 ملی میٹر، سگیاں میں 9.2 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 4.4 ملی میٹر، گلشن راوی میں 3.8 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا حکام کے مطابق شہر کے نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام متعلقہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔