ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

شہر کے ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ کے اطراف بارش ہوئی، جبکہ مغل پورہ، تاج پورہ، فرخ آباد اور شادی پورہ کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا، تاہم موسم کی تبدیلی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب موسلادار بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

مختلف علاقوں ٹاؤن شپ، کچا جیل روڈ، حیدر روڈ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک بارش کا پانی جمع ہوگیا ۔ بارش کے باعث کئی شاہراہیں زیرِ آب، ٹریفک کی روانی شدید متاثر، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ 

پانی جمع ہونے کے باعث شہری متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں ۔ اسکے علاوہ نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کا نظام متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے ۔ 

شہریوں نے واسا اور ضلعی انتظامیہ سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور ٹریفک کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔