ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کا آغاز

 لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی عدالتی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کا آغاز ہو گیا ہے۔ تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق عدالت میں صرف ہنگامی اور مخصوص کیٹیگری کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ کسی اہم سیاسی، آئینی یا مفادِ عامہ کے مقدمے کو آج کی کاز لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت چار ججزرواں ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تعطیلات کے باعث محدود تعداد میں بینچز تشکیل دیئےگئےہیں، جن میں سنگل اور ڈویژن بینچز شامل ہیں۔روسٹر کے مطابق جسٹس شاہد کریم، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس سیداحسن رضا کاظمی مقدمات کی سماعت کریں گے۔پرنسپل سیٹ پر دو ڈویژن بینچز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ڈویژن بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی پر مشتمل ہے، جبکہ ڈویژن بینچ نمبر دو جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی پر مشتمل ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer