ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار آنے والی خواتین اور بچوں کی حفاظت پرخصوصی توجہ دی جائے،سی سی پی او کی ہدایت

داتا دربار آنے والی خواتین اور بچوں کی حفاظت پرخصوصی توجہ دی جائے،سی سی پی او کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں عرس کے دوسرے روز لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے۔ ملک بھر سے آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس افسران اور جوان فیلڈ میں موجود ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق داتا دربار آنے والے زائرین کی حفاظت کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جدید سکیورٹی آلات کے ذریعے چیکنگ کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ داتا دربار آنے والی خواتین اور بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ سینئر پولیس افسران دربار انتظامیہ اور عرس کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک پولیس داتا صاحب کمپلیکس کے اطراف ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے، تاکہ زائرین کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، جبکہ عرس اور چہلم کے پیشِ نظر شہر بھر میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔