ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس نے وقتی اشتعال کا کیس بنا دیا

بھائی نے بہن کو قتل کردیا، پولیس نے وقتی اشتعال کا کیس بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جھنگ میں بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا دعویٰ یہ ہے کہ  عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی، جب اس کے چھوٹے بھائی نے باہر سے آ کر کھانا مانگا۔عائشہ نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ تھوڑا صبر کرو ابھی بچوں کو پڑھا رہی ہوں، اس کے بعد روٹی پکا کر دوں گی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس بات پر چھوٹے بھائی کو غصہ آ گیا اور اس نے پستول نکال کر بہن پر گولی چلا دی، جس سے عائشہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مفرور قاتل  کی تلاش شروع کر دی ہے۔