سٹی 42: علامہ اقبال ایئرپورٹ پرامیگریشن نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کردیے گئے
لاہورایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر ایئرپورٹ پرکاؤنٹر قائم کئے گئے،غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی،اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی امیگریشن کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا،نئے کاؤنٹرز کے قیام کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App