سٹی 42 : لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 986 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں۔ پنجاب بھر میں 73 افراد گرفتار، 22 کیخلاف مقدمات درج، 913 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔ اب تک 25 ہزار 947 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 1704 افراد گرفتار، 265 کیخلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور ڈویژن میں 162 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 05 افراد گرفتار کیے گئے ۔
محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے ۔