ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ میں غیر قانونی بنی سونے کی کانوں سے ہزاروں تارکین وطن گرفتار

جنوبی افریقہ میں غیر قانونی بنی سونے کی کانوں سے ہزاروں تارکین وطن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کی  پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں قائم غیرقانونی سونے کی کانوں میں کام کرنے والے تقریباً 1,000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس ترجمان ڈونلڈ مڈھلولی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ آپریشن پورے ہفتے جاری رہا،  آپریشن کے دوران  Mpumalanga صوبے کے علاقے باربرٹن کے قریب موجود زیرزمین غیرقانونی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی بھی زیرزمین کئی غیر قانونی کان کن موجود ہیں، جیسے جیسے وہ باہر آ رہے ہیں، پولیس انہیں حراست میں لے رہی ہے۔ یہ مقام ایسواتینی اور موزمبیق کی سرحد کے قریب واقع ہے، متعلقہ کان شیبا مائن کہلاتی ہے، جو باربرٹن مائنز کی ملکیت ہے۔  کمپنی کے مطابق سال کے آغاز میں، جب کان کو نقصان دہ قرار دے کر درجنوں ملازمین کو نکالا گیا، تو ملازمین اور مقامی آبادی نے احتجاج کیا۔ اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اصل مسئلہ کیا تھا۔