ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مشی خان کا مشورہ: منگنی یا نکاح کے بعد بھی لڑکوں کو ذاتی تصاویر نہ دیں

 مشی خان کا مشورہ: منگنی یا نکاح کے بعد بھی لڑکوں کو ذاتی تصاویر نہ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ مشی خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ منگنی یا نکاح کے بعد بھی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز لڑکوں کو دینا مناسب نہیں، کیونکہ یہ عمل بعد میں پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اکثر لڑکے تصاویر اور ویڈیوز ملنے کے بعد بدل جاتے ہیں اور لڑکیوں کو بلیک میل کرکے اُن سے پیسے مانگتے ہیں۔ مشی خان نے کہا کہ لڑکوں پر اندھا اعتماد کرنے والی لڑکیاں پہلے اُن کو تصاویر اور ویڈیوز دے دیتی ہیں اور جب وہ اُن کو بلیک میل کرتے ہیں تو دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیار محبت کرنا بری بات نہیں لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ اور لڑکیوں کو نہ خود اُس حد کو پار کرنا چاہیے اور نہ دوسرے کو ایسا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔