ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشتے کیلئے لڑکیوں کی جسمانی ساخت کو ڈسکس کرنے والی مسز خان

رشتے کیلئے لڑکیوں کی جسمانی ساخت کو ڈسکس کرنے والی مسز خان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رشتہ کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان  موٹی لڑکیوں کے متعلق اپنے متنازع بیانات  کے باعث خبروں میں ہیں۔

 تا ہم مسز خان نے موٹی لڑکیوں کو رشتے ملنے کا آسان طریقہ بھی بتایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ  موٹی لڑکیاں امیر ہوں یا ان کے پاس اچھی نوکری ہو تو اکثر مرد انہیں قبول کرلیتے ہیں۔

 مسز خان مختلف ٹی وی شوز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بےباک انداز میں اظہار خیال کرتی ہیں، ان کی صاف گوئی بعض اوقات شدید تنقید کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔

 حال ہی میں ایک پروگرام میں مدعو ہونے پر جب ان سے جسمانی وزن پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’موٹی‘ لڑکیوں سے متعلق نہایت سخت رائے کا اظہار کیاتھا۔

 مسز خان نے اپنی گفتگو کا آغاز دُبلی پتلی لڑکیوں سے کیا اور کہا کہ آج کل سوکھی لڑکیاں ’’اِن‘‘ ہیں، پھر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اُنہوں نے موٹی لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

 مسز خان نے کہا کہ وہ اکثر ایسی موٹی لڑکیوں سے ڈیل کرتی ہیں جنہیں بار بار رشتہ بازار میں رد کردیا جاتا ہے۔

  ان کے بقول یہ لڑکیاں چاہے جتنا بھی خود کو سنوار لیں، ان پر کوئی فیشن نہیں جچتا۔

  ان کے مطابق ان لڑکیوں کو بار بار کے انکار کے بعد مایوسی ہوتی ہے اور وہ مزید کھانا کھانے لگتی ہیں، یوں ایک منفی سلسلہ چل پڑتا ہے۔

 تاہم مسز خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسی موٹی لڑکیوں کا خاندان امیر ہوں یا ان کے پاس اچھی نوکری ہو تو اکثر مرد انہیں قبول کرلیتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر مسز خان کے ان بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔