ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: 7 اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی الیکشن

بلوچستان: 7 اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی الیکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔

 ضمنی انتخابات ژوب، شیرانی، لورلائی میں ہوں گے، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

 ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔

 انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔ 

 رپورٹس کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔