فاران یامین :شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، عدالت میں پیشی پر آئے شہریوں پر فائرنگ کرنیوالی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھی،مفرور اشتہاری ثناء بی بی نے شہریوں کو ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل اور زخمی کیام،ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف پھیل گیا لوگوں نےلیٹ کر جانیں بچائیں،گرفتار اشتہاری اور اس کے ساتھیوں نے ملکر 2افراد کو قتل ،3کو زخمی کیا۔
مفرور اشتہاری 4سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا،مفرور اشتہاری ثناء کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔