ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ تیار کرنے کا فیصلہ

 تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ تیار کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : کس ضلع میں فوڈ کلچر کیسا؟ کون سا ضلع معیاری خوراک میں آگے ؟ کہاں کتنی ملاوٹ ، تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ تیار کیا جائے گا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی تیاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی.
 تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ تیار کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی تیاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ میں ضلع بھر کا فوڈ کلچر تفصیل سے درج کیا جائے گا اور اتھارٹی کے وسائل، مسائل اور مستقبل کی منصوبہ بندی درج ہو گی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ میں ملاوٹ میں ملوث کالی بھیڑوں کا نام درج کیا جائے گا اور ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ میں ہر نئے آنے والے ضلعی سربراہ کے حوالے کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کی مدد سے نئے آنے والے ضلعی سربراہان کو فوڈ انڈسٹری سمجھنے میں مدد ملے گی اور ڈسٹرکٹ فوڈ گزٹ کو جشن آزادی کی مناسبت سے اگست میں تیار کر لیا جائے گا۔