ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ

Grain Market, wheat prices, price hike, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: غلہ منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔لاہور میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے من کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔شہری پریشان ,آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

شہر سمیت پنجاب بھر کی اجناس منڈیوں میں گندم کی قیمت میں 100 روپے من کا اضافہ ہوگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے من کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔  جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت 3900 روپے من مقرر ہے ۔ لاہور میں باغبانپورہ،داروغہ والا،جلو،میوہ منڈی سمیت دیگر علاقوں میں گندم کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ گندم کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہیں کرا رہی۔  ضلعی انتظامیہ نے لاہوریوں کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔