شہری احتیاط برتیں،تشویشناک خبر آگئی

ڈینگی،لاروا،مریض رپورٹ،محکمہ صحت،سٹی42
کیپشن: Citizen in park,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری ،لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ، مزید 1761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا۔

 شہر میں بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش بڑھ گئی ہے اور مسلسل مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی وائرس کے مزید 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے شہر کے مزید 1761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے تلف کیا گیا ہے ۔

شہر کے کم و بیش تمام علاقوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بدستور ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے دیگر سرکاری محکموں کو اپنے زیر انتظام علاقوں میں لارواسائیڈنگ کو موثر بنانے کی بار بار استدعا کی جارہی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھروں کی افزائش پر قابو پایا جاسکے۔