تحریک انصاف کا عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر موقف آگیا

PTI Leader Imran Khan ECL
کیپشن: Imran Khan ECL
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امپورٹڈ حکومت کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پرپاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر اہم ردعمل آیا، فواد چودھری نے کہا ‏ عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک بار بھی ملک سے باہر نہیں گئے،ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے۔

تحریک انصاف اس فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی،عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر عمران خان اور دیگرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرے گی۔

وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں اور نوازشریف سےمشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے،فیصلوں کی منظوری کل ہونےوالے وفاقی کابینہ اجلاس میں دی جائےگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer