ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے آخر کار خوشخبری آگئی

مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے آخر کار خوشخبری آگئی
کیپشن: good news
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پارلیمانی سیکرٹری برائے بجلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے ماہ سے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ 

بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ نوٹس جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔مولانا عبدالاکبر نے کہا کہ چترال میں ایک بل 2500 روپے کا آیا ہے جس میں 1800 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گئے ہیں اور  بجلی کمپنیاں ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری بھرکم رقم اینٹھ لیتی ہیں۔

 پارلیمانی سیکرٹری بجلی رانا ارادت علی نے جواب دیا کہ یہ درست ہے بجلی بلوں میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ زیادہ وصول کیا ہے، اگلے ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے، اگر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج وصول نہ کریں تو سرکلر ڈیٹ بڑھ جائے گا۔